بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ ختم ہو گی: محکمہ موسمیات

بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ ختم ہو گی: محکمہ ...
بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ ختم ہو گی: محکمہ موسمیات

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گی تاہم دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں ہفتے پنجاب، پشاور، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گی لیکن ملک بھر میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا۔ پنجاب کے اکثر علاقے شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ڈی آئی خان، پشاور اورسکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران (بدھ کے روز) بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند تاہم سکھر، ڈی آئی خان اور پشاور ڈویژن دھند کی لیپٹ میں رہے۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں


loading...