افتخار چودھری کا اپنی پارٹی کے ذریعے مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا اعلان

افتخار چودھری کا اپنی پارٹی کے ذریعے مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا اعلان
افتخار چودھری کا اپنی پارٹی کے ذریعے مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا اعلان

  



لاہور (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے اپنی سیاسی پارٹی کے ذریعے مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کرٹیک پارٹی کے صدر اور دیگر اکابرین و عہدیداران کی سر پرستی میں لاہور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مدثر چوہدری ایڈووکیٹ صدر لاہور لائرز ونگ نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

لاہور ہائیکورٹ،عدلیہ مخالف بیانات پر مریم نوازکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی سطح پر ہیومن رائٹس سیل قائم کیا جائے اور ہر ضلع پر اور تحصیل میں مفت قانونی امداد دینے کے حوالے سے کمیٹیاں قائم کی جائیں جو کہ قانونی معاملات کو بغیر کسی فیس کے دیکھیں اور جہاں ضرورت محسوس ہو وہاں پر فری قانونی امداد پہنچائی جائے، ہیومن رائٹس کے لئے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ جو کہ لائرز ونگ لاہور کے صدر بھی ہیں کو صوبہ پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا۔ مدثر چودھری صوبہ بھر میں لیگل کمیٹیاں تشکیل دیں گے اور ان کی کارکردگی اپنی سرپرستی میں بہتر سے بہتر بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

مزید : لاہور


loading...