نوازشریف ریفرنسز کے باوجود محلات میں رہ رہے ہیں،ہم آج بھی بکتر بندگاڑیوں میں آرہے ہیں،یہ احتساب کا دہرانظام ہے، شرجیل میمن

نوازشریف ریفرنسز کے باوجود محلات میں رہ رہے ہیں،ہم آج بھی بکتر بندگاڑیوں میں ...
نوازشریف ریفرنسز کے باوجود محلات میں رہ رہے ہیں،ہم آج بھی بکتر بندگاڑیوں میں آرہے ہیں،یہ احتساب کا دہرانظام ہے، شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنمااور رکن صوبائی اسمبلی شرجیل میم نے کہا ہے کہ نواز شریف ضیاءالحق کی پیداوار ہیں، جس نے نواز شریف پر احسان کیا ہے انھوں نے اسی کو ڈسا ہے،سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف محلات میں رہ رہے ہیں اورہم آج بھی بکتر بند گاڑیوں میں آرہے ہیں،یہ احتساب کا دہرا نظام ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف پہلے بھی اتحاد بنے جو ناکام ہوئے ،ایم کیو ایم کیخلاف کافی آپریشن ہو چکا ہے اورکل ہونے والا سیاسی جماعتوں کا اتحاد عارضی ہے ،رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں موجود شخصیات کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، سانحہ12 مئی اور سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:۔لاہور ہائیکورٹ،عدلیہ مخالف بیانات پر مریم نوازکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

مزید :

کراچی -