غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مجرم کو 3 سال باجماعت نماز ادا کرنے کا حکم، ایک بار بھی تاخیر ہوئی تو 7 سال قید، 50 ہزار جرمانہ ہوگا

غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مجرم کو 3 سال باجماعت نماز ادا کرنے کا حکم، ایک بار ...
غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مجرم کو 3 سال باجماعت نماز ادا کرنے کا حکم، ایک بار بھی تاخیر ہوئی تو 7 سال قید، 50 ہزار جرمانہ ہوگا

  



کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر شہری کو سزا دیتے ہوئے 3 سال تک باجماعت نماز ادا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ملزم یوسف خان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ایڈیشنل اور سیشن جج حلیم احمد نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 3 سال تک علاقے میں مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر ایک نماز میں تاخیر کی گئی تو ملزم کو 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی جائیگی۔ قبل ازیں عدالت کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر بہادر آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم کو 2 سال تک مسجد کی صفائی ستھرائی اور نماز ادا کرنے کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عدالت کی جانب سے قاسم نامی نوجوان کو انوکھی سزا سناتے ہوئے اسے ایک سال تک پلے کارڈ اٹھا کر سڑک پر کھڑے ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ نوجوان نے 2015ءمیں پروٹوکول پر تعینات پولیس افسر کو ٹکر مار دی تھی جس کے بعد اسے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا۔

مزید : کراچی