ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان رکھتا ہوں ،میں قادیانی نہیں ہوں ،زاہد حامدکا وضاحتی بیان

ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان رکھتا ہوں ،میں قادیانی نہیں ہوں ،زاہد ...
ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان رکھتا ہوں ،میں قادیانی نہیں ہوں ،زاہد حامدکا وضاحتی بیان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میں خاتم النبین حضرت محمد کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان رکھتا ہوں اور یہ کہ میں ایسے شخص کا پیرو کار نہیں ہوں جو حضرت محمد کے بعد اس لفظ کی کسی بھی مفہوم یا کسی بھی تشریح کے لحاظ سے پیغمبر ہونے کا دعویٰ کرے اور نہ ہی ایسے دعویٰ دار کو پیغمبر یا مذہبی مصلح مانتا ہوں ۔

مقامی اخبار ”روزنامہ جنگ“ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف نے اپنے مذہبی عقائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو میں قادیانی ہوں اور نہ ہی کسی لاہوری گروپ سے تعلق رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ حلف نامہ ہے جو قانون کا حصہ ہے اور آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان کے آئین میں قادیانی گروپ اور لاہوری گروپ کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عاشق رسول ہوں اور میں اپنے خاندان سمیت حضرت محمد کی حرمت اور عزت پر جانیں قربان کرنے کو تیار ہوں ۔

مزید خبریں :نواز شریف کی ذہنی حالت انتہائی خراب ، جمہوریت کے نام پر اداروں کو برابھلا کہہ رہے ہیں: شیخ رشید

مزید : قومی


loading...