سانحہ ماڈل ٹائون کیس،آج وقت کم ہے،رپورٹ منگل کو پیش کریں،لاہور ہائیکورٹ کے حکومتی اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس

سانحہ ماڈل ٹائون کیس،آج وقت کم ہے،رپورٹ منگل کو پیش کریں،لاہور ہائیکورٹ کے ...
سانحہ ماڈل ٹائون کیس،آج وقت کم ہے،رپورٹ منگل کو پیش کریں،لاہور ہائیکورٹ کے حکومتی اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل کی سماعت ،پنجاب حکومت کے وکیل خواجہ حارث رپورٹ لے کر عدالت پہنچ گئے ،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پبلک نہ کرنے کیخلاف حکومتی اپیل کی سماعت شروع ہو گئی،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں فل بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ آج وقت کم ہے رپورٹ منگل کوپیش کریں ،رپورٹ کا بند کمرے میں جائزہ لیں گے ۔

گزشتہ سماعت پرحکومتی وکیل خواجہ حارث نے دلائل مکمل کر لئے تھے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے وکیل اظہر صدیق کے دلائل جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان رکھتا ہوں ،میں قادیانی نہیں ہوں ،زاہد حامدکا وضاحتی بیان

مزید : لاہور


loading...