متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عبید کے ٹو کو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے تحت 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی

متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عبید کے ٹو کو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے ...
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عبید کے ٹو کو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے تحت 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشت گردی کی مختلف کاروائیوں میں ملوث ایم کیو ایم کے کارکن عبید کے ٹو کوعدالت نے 14سال قید کی سزا سنا دی۔

نجی ٹی چینل 92 نیوز کے مطابق ماضی میں عبید کے ٹو شہر قائد میں دہشت گردی کی مختلف کاروائیوں میں ملوث تھا، جس کے خلاف اینٹی ٹیرارزم کورٹ سمیت مختلف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت تھے ، مجرم پر جرم ثابت ہو جانے کے بعد آج عدالت نے عبید کے ٹو کو پر دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے تحت 14 سال قید کی سزا سنا دی ہے، رینجرز نے مجرم کو 2015 میں متحدہ کے ہیڈ کواٹر نائن زیرو سے گرفتار کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق دوران تفتیش عبید کے ٹو نے بہت سے الزامات کو تسلیم کر لیا ہے اور متحدہ قومی موومنٹ کے دیگر راہنماؤں کے شریک ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ تاہم عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عبید کے ٹو کو چودہ سال قید کی سنا دی ۔

مزید پڑھیں: انتخابات لڑنا ہر سیاسی جماعت کا حق،ماضی کی طرح بھی پی پی کیخلاف تمام اتحادوں کو شکست دیں گے،سعید غنی

مزید : کراچی


loading...