قبل از وقت انتخابات کیلئے استعفوں کا آپشن استعمال ہوسکتا ہے

قبل از وقت انتخابات کیلئے استعفوں کا آپشن استعمال ہوسکتا ہے
قبل از وقت انتخابات کیلئے استعفوں کا آپشن استعمال ہوسکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کا انضمام باقاعدہ منصوبے کے تحت ہے جس کا مقصد ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانا ہے، دونوں جماعتوں کو متحد کرنے کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی اجتماعی طور پر استعفے پیش کردیں گے,اس میں قومی اسمبلی، سینیٹ اور سندھ اسمبلی کے ارکان بھی شامل ہیں، اس طرح وہ پہلی پارٹی میں جائے گی جس نے اسمبلیوں سے استعفے پیش کئے اور قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کی۔

روزنامہ ’’ خبریں‘‘  کے مطابق ا س سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران کان قبل از وقت کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم ان کی جماعت نے فی الحال اس ایسا آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ممکن ہے کسی سٹیج پر وہ بھی استعفیٰ دینے پر غور شروع کردے۔ دونوں جماعتوں نے ایسا کرنے کا فیصلہ کیا تو یہ استعفے 2018ءکی ابتدا میں دئیے جائیں گے کیونکہ قانون کے مطابق نئے انتخابات کیلئے مطلوبہ تعداد میں ا ستعفے دینے کی مدت مقرر ہے۔ اخبار کے مطابق ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کی طرف سے نئی پارٹی بنانے کے سلسلے میں کئی آپشنز ہیں جن میں قبل از وقت انتخابات کا آپشن بھی شامل ہے۔ یہ دونوں جماعتیں مل جائیں گی تو اگلے انتخابات میں کراچی اور سندھ کے کچھ دوسرے شہری علاقوں سے ان کی اسمبلی کی نشستیں محدود کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

مزید :

لاہور -