معروف پاکستانی سیاستدان اور روحانی پیشوا خاتون کے ساتھ ناچتے ہوئے پکڑے گئے ،تہلکہ خیز تصویر منظر عام پر آگئی

معروف پاکستانی سیاستدان اور روحانی پیشوا خاتون کے ساتھ ناچتے ہوئے پکڑے گئے ...
معروف پاکستانی سیاستدان اور روحانی پیشوا خاتون کے ساتھ ناچتے ہوئے پکڑے گئے ،تہلکہ خیز تصویر منظر عام پر آگئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا سید صبغت اللہ راشدی المشہور پیر پگاڑا کی خاتون کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے تصویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا۔پیر پگاراکی ایک تصویر سوشل میڈ یا پر گھوم رہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کی کمر پر ہاتھ رکھ کر اس کے ساتھ ناچ رہے ہیں ،اس دوران دونوں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مسکرا بھی رہے ہیں ۔صبغت اللہ راشد کی لڑکی کے ساتھ ناچتے ہوئے یہ تصویر اصلی ہے یا جعلی ،اس بارے میں قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں ۔مقامی اخبار ”خبریں“کے مطابق اس مبینہ تصویر میں پیر پگارا کے بال کالے ہیں جبکہ آ ج کل ان کے بال سفیدی مائل ہیں ۔مسلم لیگ فنکشنل کے چیف آرگنائزر محمد علی درانی نے تصویر دیکھ کر دعویٰ کیا ہے کہ مشابہت ضرور ہے لیکن یہ ہمارے سیاسی سربراہ کی تصویر نہیں ہے ۔صبغت اللہ شاہ راشدی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیر صاحب ایسے کاموں سے دور رہتے ہیں اور انہیں اپنی خاندانی ذمہ داریوں کا شدت سے احساس ہے ۔

مزید خبریں :ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان رکھتا ہوں ،میں قادیانی نہیں ہوں ،زاہد حامدکا وضاحتی بیان

مزید : کراچی


loading...