موبلنک جاز صارفین کو بیلجیئم کے نمبر سے مسڈ کالز، واپس کال کریں تو کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے کیونکہ ۔۔۔

موبلنک جاز صارفین کو بیلجیئم کے نمبر سے مسڈ کالز، واپس کال کریں تو کیا ہوتا ...
موبلنک جاز صارفین کو بیلجیئم کے نمبر سے مسڈ کالز، واپس کال کریں تو کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے کیونکہ ۔۔۔

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیلی کام کمپنی جاز کے صارفین کو بیلجیئم کے نمبرز سے آنے والی مسڈ کالز کی وجہ سے ہزاروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ +324 سے شروع ہونے والے نمبر سے آنے والی مسڈ کال پر کال بیک کی جائے تو پوسٹ پیڈ صارفین کے بل میں ہزاروں روپے ڈال دیے جاتے ہیں۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پاکستان میں جاز کے صارفین بالخصوص پوسٹ پیڈ کنکشن استعمال کرنے والوں کی طرف سے شکایات آرہی ہیں کہ انہیں +324 کے نمبر سے مسڈ کال آتی ہے اور جب وہ کال بیک کرتے ہیں تو بسا اوقات رابطہ ہونے سے پہلے ہی کال کٹ جاتی ہے لیکن جب یہ کال دوسری جانب سے اٹینڈ کرلی جائے تو اس کے بہت زیادہ پیسے چارج کیے جاتے ہیں۔کال کی جب ہسٹری چیک کی جائے تو اس کے نیچے بیلجیئم لکھا ہوا نظر آتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کیو موبائل شرمناک کام کرتے ”رنگے ہاتھوں“ پکڑی گئی، یہ کمپنی کیا کر رہی تھی؟ جان کر ہر پاکستانی کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

اکثر سمارٹ فون صارفین کا کہنا ہے کہ جب وہ +324 کے نمبر سے آنے والی مسڈ کال کے جواب میں کال بیک کرتے ہیں تو آگے سے کوئی شخص عربی زبان میں بات کرتا سنائی دیتا ہے جس کی کچھ سمجھ نہیں آتی لیکن جب بل آتا ہے تو ہمارے اکاﺅنٹ سے ہر کال کے بدلے 1800 روپے چارج کرلیے جاتے ہیں۔

جاز کمپنی کا موقف جاننے کیلئے روزنامہ پاکستان کی جانب سے حکام بالا سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن اس مسئلے پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھی جاز صارفین کو اسی قسم کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس فراڈ میں 006768489462 نمبر استعمال کیا گیا تھا جس نے صرف جاز کے صارفین کی ہی جیبیں صاف کی تھیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی