پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ ،ایک سپاہی شہید

پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ ،ایک سپاہی شہید
پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ ،ایک سپاہی شہید

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کی سرحدی حدود سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا ،پاک فوج کی جواب کارروائی سے 5دہشت گرد مارے گئے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی کی راجگال وادی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سپاہی الیاس شہید ہو گیا ،پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ4دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ حال ہی میں قائم کی گئی ہے ۔

مزید خبریں :معروف پاکستانی سیاستدان اور روحانی پیشوا خاتون کے ساتھ ناچتے ہوئے پکڑے گئے ،تہلکہ خیز تصویر منظر عام پر آگئی

مزید : قومی /اہم خبریں