کراچی اتحاد سے پیپلزپارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،یہ مجبور لوگ ہیں،جہاں کہاجائے وہاں چلے جائیں گے،خورشیدشاہ

کراچی اتحاد سے پیپلزپارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،یہ مجبور لوگ ہیں،جہاں ...
کراچی اتحاد سے پیپلزپارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،یہ مجبور لوگ ہیں،جہاں کہاجائے وہاں چلے جائیں گے،خورشیدشاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پی ایس پی اتحاد سے پیپلزپارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،کراچی کا ووٹ ایم کیو ایم یا پی ایس پی کے نہیں کسی اور کے ہاتھ میں ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم اورپی ایس پی الگ الگ نہیں پہلے بھی ایک ہی تھے،ان کی اپنی سیاست نہیں،یہ مجبور لوگ ہیں، جہاں کہا جائے گا وہاں چلے جائیں گے، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دونوں جماعتوں کو ایک کیا جائے گا،
انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی سیاست بھی الگ الگ نہیں ،پی ایس پی کے رہنمامصطفی کمال کہتے تھے کہ ایم کیو ایم کے نام نے ہمیں داغدار کیا،جبکہ فاروق ستار کہتے ہیں ایم کیو ایم 35 سال کی سیاسی زندگی ہے کیسے ختم کردوں،دوسرے دن دونوں ہی جماعتیں ایک ہوجاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔معروف پاکستانی سیاستدان اور روحانی پیشوا خاتون کے ساتھ ناچتے ہوئے پکڑے گئے ،تہلکہ خیز تصویر منظر عام پر آگئی

مزید :

قومی -اہم خبریں -