نوازشریف اداروں سے تصادم کا خطرناک کھیل کھیلنے جارہے ہیں ٗ اجازت نہیں دینگے ، وہ تو بھاگ جائیں گے ہم نے یہیں رہنا ہے:آصف زرداری

نوازشریف اداروں سے تصادم کا خطرناک کھیل کھیلنے جارہے ہیں ٗ اجازت نہیں دینگے ...
نوازشریف اداروں سے تصادم کا خطرناک کھیل کھیلنے جارہے ہیں ٗ اجازت نہیں دینگے ، وہ تو بھاگ جائیں گے ہم نے یہیں رہنا ہے:آصف زرداری

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ  نوازشریف اداروں سے تصادم کا خطرناک کھیل کھیلنے جارہے ہیں ، اپنی ذات و خاندان کیلئے ملکی سلامتی داؤ پر لگارہے ہیں ، ریاستی ادارے ٹوٹ جائیں تو ملکوں کا حال افغانستان،عراق، لیبیا جیسا ہوتا ہے ،نوارشریف کو یہ کھیل نہیں کھیلنے دینگے ، گزشتہ روز بھی نوازشریف کے عدلیہ سے متعلق بیان پر آصف زرداری نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں نوازشریف سے تعاون ملک دشمنی جیسا ہوگا۔

مزید پڑھیں:۔کوئٹہ دھماکے میں ڈی آئی جی حامد شکیل جیسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی :آرمی چیف

نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف اداروں سے تصادم کا خطرناک کھیل کھیلنے جارہے ہیں، وہ پاکستان کو اس طرف لے جا رہے ہیں جہاں کسی سے نہ سنبھل پائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی ذات اورخاندان کے لیے ملکی سلامتی داؤ پر لگا رہے ہیں، وہ پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ جہاں ریاستی ادارے تباہ ہوں وہاں خانہ جنگی ہوتی ہے، ریاستی ادارے ٹوٹ جائیں تو ملکوں کا حال افغانستان،عراق، لیبیا جیسا ہوتا ہے، جن ملکوں کے ریاستی ادارے ٹوٹے انہیں امریکی، نیٹو افواج بھی نہ سنبھال پائیں۔پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کو یہ خطرناک کھیل نہیں کھیلنے دے گی کیونکہ یہ ملک تباہ کرکے بھاگ جائیں گے لیکن ہم نے یہیں رہنا ہے۔

مزید : قومی