پنجاب حکومت کے پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، جہلم کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں 400 طلباء کے لیے صرف دو پروفیسرز

پنجاب حکومت کے پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، جہلم کے ...
پنجاب حکومت کے پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، جہلم کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں 400 طلباء کے لیے صرف دو پروفیسرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب کے پڑھو  پنجاب، بڑھو  پنجاب کے دعووں کا پول کھل گیا، جہلم کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں 400 طلباء کے لیے صرف دو پروفیسرز تعلیم کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے مطابق جہلم کے گاؤں رسول پور کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں اساتذہ کے شدید بحران نے خادم اعلیٰ پنجاب کے پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب کے نعرے کی د ھجیاں اڑا دیں، گورنمنٹ ڈگری کالج میں صرف دو پروفیسر چار سو طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ اساتذہ کی بد ترین کمی کی وجہ سے اساتذہ کے لیے طلباء کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہے، ایسے حالات میں اچھے نتائج کو کیسے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان خواتین یونیورسٹی نے فیسیں لے کر 17 طالبات کو ہاسٹل سے نکا ل دیا گیا، طالبات سخت سردی میں ٹھنڈے فرش پر سونے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق 2013 سے کالج میں 22 میں سے 20 آسامیاں خالی ہیں ہیں، لیکن حکومت پنجاب کی طرف سے آسامیوں کو پر کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جبکہ دوسری طرف ایم فل ڈگری ہولڈرز ملازمتیں نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کی بجائے حکومت پنجاب نے 2013 سے ان آسامیوں کا خالی چھوڑا ہوا ہے۔

مزید :

جہلم -