پرویز مشرف کا خرم نوازگنڈاپور سے ٹیلیفونک رابطہ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پرویز مشرف کا خرم نوازگنڈاپور سے ٹیلیفونک رابطہ،ملکی سیاسی صورتحال پر ...
پرویز مشرف کا خرم نوازگنڈاپور سے ٹیلیفونک رابطہ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈا پور سے ٹیلی فونک رابطہ کیااور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت دریافت کی،میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ حکمران ملک کوخانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کوسزاملنی چاہئے جبکہ خرم نوازگنڈاپور کا کہناتھا کہ محب وطن جمہوری قوتوں کو اکٹھا ہوناچاہئے۔

مزید پڑھیں:۔ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کے لیے ایسا کام کردیا کہ فاروق ستار کو بڑا دھچکا لگ گیا

مزید : قومی


loading...