فاٹا کوالگ صوبہ بنانے کی بات سے پینڈورا باکس کھل جائے گا،مولانا فضل الرحمن کچھ دیر کیلئے خاموش ہو جائیں،غلام بلور

فاٹا کوالگ صوبہ بنانے کی بات سے پینڈورا باکس کھل جائے گا،مولانا فضل الرحمن ...
فاٹا کوالگ صوبہ بنانے کی بات سے پینڈورا باکس کھل جائے گا،مولانا فضل الرحمن کچھ دیر کیلئے خاموش ہو جائیں،غلام بلور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام بلور نے کہا ہے کہ فاٹا کوالگ صوبہ بنانے کی بات سے پینڈورا باکس کھل جائے گا،مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ قبائل کو حقوق نہ ملیں،وہ کچھ دیر کیلئے خاموش ہوں جائیں تاکہ مسئلہ حل ہو،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما نے کہا کہ وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ کرنے والے صوبے کیخلاف ہیں جبکہ ہم وقت پرالیکشن چاہتے ہیں، غلام بلور کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے اپناموقف تبدیل کرلیاہے ،98 کی مردم شماری پرالیکشن سے صوبے کونقصان ہوگاجبکہ نئی مردم شماری سے صوبے کو5 سیٹیں ملیں گی۔
اے این پی کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو مائنس کریں تو مسلم لیگ میں کیا رہ جاتا ہے،لیڈر تو ایک ہی ہوتا ہے یہ ن لیگ کو ختم کرنے والی بات ہے،اے این پی رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم والا سارا ڈرامہ ہے،پہلے بانی ایم کیو ایم ڈائریکٹرتھااب دوسرابھی پیدا ہوگیا ہے،متحدہ مجلس عمل کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ کوئی اکٹھا کرے گا تو ہی مولوی اکٹھے ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں:۔مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات

مزید :

پشاور -