فاروق ستار نے سابقہ سوچ سے دستبرداری نہیں کی،کراچی کو سندھ سے الگ کر کے بات کرنا ٹھیک نہیں،مولابخش چانڈیو
حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاست کی زندہ حقیقت ہے،فاروق ستار پرانے راستے پر چل رہے ہیں،انہوں نے سابقہ سوچ سے دستبرداری نہیں کی،پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ کراچی کوسندھ سے الگ کر کے بات کرناٹھیک نہیں، جب فاروق ستارتکلیف میں آتے ہیں تومہاجربن جاتے ہیں،پریس کانفرنس میں مصطفی کمال کی باتیں قدرے بہترتھیں،فاروق ستارپرانے راستے پرچل رہے ہیں یہ سندھ کیلئے اچھانہیں۔
انہوںنے کہا کہ میاں صاحب تصادم چاہتے ہیں،عوام اور حالات نے ان کا ساتھ نہیں دیا، وہ کل تک عدالت کا نام نہیں لیتے تھے اب لیتے ہیں،پاکستان کے اداروں نے اچھا کام کیا،مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ فاروق ستار گفتگو اور چہرے سے مطمئن نہیں تھے،پاک سرزمین پارٹی ہے،پارٹی کے نام سے مفادات نظر آجاتے ہیں،انہوںنے کہا کہ کسی بھی موقع پر ہم نے ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد نہیں کیا، انتخابات کے وقت ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہوا اور نہ ہی نظر آتا ہے۔