نواز شریف نے عوام سے رجوع کا فیصلہ کر لیا، پارٹی اور کارکنوں کو منظم و متحرک کرنے کے لیے سیاسی جلسوں کا اعلان بھی کر دیا

نواز شریف نے عوام سے رجوع کا فیصلہ کر لیا، پارٹی اور کارکنوں کو منظم و متحرک ...
نواز شریف نے عوام سے رجوع کا فیصلہ کر لیا، پارٹی اور کارکنوں کو منظم و متحرک کرنے کے لیے سیاسی جلسوں کا اعلان بھی کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نا اہل وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے  صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں سیاسی جلسے کرنے کا بھی اعلان  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف عوام کی عدالت میں جائیں گے اور ملک بھر میں عوامی جلسوں کا انعقاد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی، رائیونڈ اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دے ڈالی

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی اور کارکنوں کو سیاسی جلسوں کے ذریعے منظم و متحرک کر کے 2018 کے الیکشن میں ایک دفعہ پھر عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے اور سازشیں کرنے والوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا، مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی جلسوں کا آغاز خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے کریں گے ، لگے ہاتھوں نوازشریف 19 نومبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

مزید : قومی


loading...