ماروی سرمد کی عدلیہ سے متعلق ٹویٹ پر ایک پاکستانی نے ایسا شرمناک سوال داغ دیا کہ جان کر آپ کے کان بھی شرم سے لال ہوجائیں گے

ماروی سرمد کی عدلیہ سے متعلق ٹویٹ پر ایک پاکستانی نے ایسا شرمناک سوال داغ دیا ...
ماروی سرمد کی عدلیہ سے متعلق ٹویٹ پر ایک پاکستانی نے ایسا شرمناک سوال داغ دیا کہ جان کر آپ کے کان بھی شرم سے لال ہوجائیں گے

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد بعض لوگ عدالتی فیصلوں پر بھی سوال اٹھارہے ہیں جس پر سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا یہ توہیں عدالت نہیں ؟ پاکستان کی دومعروف خواتین نے تو ٹویٹ کرتے ہوئے عدلیہ پر تابڑ توڑ انتباہی جملے کسنا شروع کردئےے ۔ ممتاز خاتون قانون دان عاصمہ جہانگیر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ

”میزان عدل تیرا جھکا و¿ ہے جس طرف

اس سمت سے دلوں نے بڑ ے ز خم کھا لئے “

دوسری جانبسماجی کارکن ماروی سرمد نے توٹویٹ کرتے ہوئے سنگین ترین جملہ لکھ کربہت سے لوگوں کو برانگیختہ کردیا ہے ۔انہوں نے لکھا ہے

”جج صاحبان اگر چاہیں تو اب بھی عدالتوں کو کسی ان دیکھی طاقت کی داشتہ بننے سے بچا سکتے ہیں. خدارا عدالتی نظام کو سیاسی کشمکش و تعصبات سے محفوظ رکھئے“ انکے ٹویٹ کئے سخت ترین جملہ پر کئی لوگوں نے ان پر جوابی حملے کئے ہیں ۔ انکی ٹویٹ پر عمار کاظمی نامی فالوور نے لکھا ہے کہ ” نواز کو سزا ہوئی تو عدلیہ داشتہ بن گئی ،کمال سمجھداری ہے “بات یہاں تک نہیں رکی بلکہ ایک فالوور لولی شاہ نے تو اس سے مزید آگے بڑھ کر ماروی سرمد کو گالی ہی دے ڈالی ہے اور پوچھا ہے ” آپ کس کی داشتہ ہیں،پلیز یہ ایکسپلین کردیں “

مزید : ڈیلی بائیٹس