ایم کیو ایم ایک سیاسی حقیقت ہے ،پارٹی کا نام اور نشان باقی رہے گا:خواجہ اظہار الحسن

ایم کیو ایم ایک سیاسی حقیقت ہے ،پارٹی کا نام اور نشان باقی رہے گا:خواجہ اظہار ...
ایم کیو ایم ایک سیاسی حقیقت ہے ،پارٹی کا نام اور نشان باقی رہے گا:خواجہ اظہار الحسن

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیوایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کا کہناہے کہ ایم کیو ایم کی دوبارہ تجدیدہوئی ہے ،ہم ایک سیاسی حقیقت ہے ،ہماری پارٹی کا نام اورانتخابی نشان باقی رہے گا اس سلسلے میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کل کی پریس کانفرنس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے ،ہم سیٹ ٹوایڈجسٹمنٹ کی طرف جائیں گے چاہے وہ سندھ میں ہو یا پنجاب۔

ہم نے سیاست میں تلخی اور نفرت کوختم کر دیا ،ایم کیوایم ملک کی بڑی جماعت ہے جس نے بھی ہم سے اتحاد کرنا ہے وہ ہم سے آکر اس پر بات کر سکتا ہے ہم کسی کے پاس نہیں جائیں گے۔

مزید : کراچی