کراچی پولیس کی بڑی کاروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ اور بارود بھی برآمد

کراچی پولیس کی بڑی کاروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ اور بارود بھی برآمد
کراچی پولیس کی بڑی کاروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ اور بارود بھی برآمد

  



کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہ لطیف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا گروہ 6 سے زائد ورداتیں کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظرشاہ لطیف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان نے شہریوں کا ناک میں دم کر رکھا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پیشہ ورہیں اور بنک سے رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹتے تھے، ملزمان سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں دہشت گردوں کو سہولت بھی فراہم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم ایک سیاسی حقیقت ہے ،پارٹی کا نام اور نشان باقی رہے گا:خواجہ اظہار الحسن

مزید : کراچی


loading...