پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ،ٹورنا منٹ11سے26نومبرتک راولپنڈی میں کھیلاجائےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قومی نیشنل کرکٹ ٹی ٹوئنٹی کپ راولپنڈی میں 11سے 26نومبر تک کھیلا جائے گا،جس میں 8ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے جیت روٹھ گئی،نیوزی لینڈکے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں39رنز سے شکست

ٹورنا منٹ میں کراچی وائٹس،فیصل آباد،لاہوروائٹس ، لاہوربلیوز،پشاور،فاٹا،راولپنڈی اوراسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

مزید : کھیل


loading...