لوڈشیڈنگ کی بد ترین حالیہ لہر کے خلاف نیپرا کی بڑی کاروائی، گیسپکو اور سیسپکو پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے

لوڈشیڈنگ کی بد ترین حالیہ لہر کے خلاف نیپرا کی بڑی کاروائی، گیسپکو اور ...
لوڈشیڈنگ کی بد ترین حالیہ لہر کے خلاف نیپرا کی بڑی کاروائی، گیسپکو اور سیسپکو پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے

  



اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے مفاد عامہ کے لیے گیسپکو اور سیسپکو پر بجلی گرا دی، گیسپکو کو 40 لاکھ اور سیسپکو کو 60 لاکھ کے بھاری جرمانے عائد۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کے تسلسل میں تعطل اور کم وولٹیج کی وجہ سے گیسپکو اور سیسپکو کو بھاری جرمانے عائد کر کے سزا دینے کی ٹھان لی۔ نیپرا نے موقف اختیار کیا کہ شیڈول کے بغیر لوڈ شیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ نیپرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ بد ترین لوڈ شیڈنگ سرکاری و نجی اداروں سمیت شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے، جس سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...