عمران صاحب اقتدارکی ہوس میں فساداور ا نتشارپھیلانے پرشرم کریں:مریم اورنگزیب

عمران صاحب اقتدارکی ہوس میں فساداور ا نتشارپھیلانے پرشرم کریں:مریم اورنگزیب
عمران صاحب اقتدارکی ہوس میں فساداور ا نتشارپھیلانے پرشرم کریں:مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برا ئے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب اقتدارکی ہوس میں فساداور ا نتشارپھیلانے پرشرم کریں، آپکوعدالت کے سا تھ نہیں عدالت میں کھڑے ہو نےکی ضرورت ہے۔

نواز شریف کو ججز پر حملہ کرنے پر شرم آنی چاہیے: عمران خان
عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برا ئے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان امپائر کی انگلی کاانتظارکرنے پرآپ کوشرم آنی چاہیے، منتخب حکومت کیخلاف دھرنے کرنے کی سازش، چندے،پارٹی کے فنڈ سے جواکھیلنے پرشرم آنی چاہیے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کومتنازعہ بنانے، پارلیمان پرحملہ کرنے پرآپ کوشرم آنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب کو عائشہ گلالئی کے سو الوں کے جواب نہ دینے پر، اپنی کرپشن چھپانے کیلیے احتساب کمیشن کوتالالگانے پرشرم کریں۔
واضح رہے عمران خان نے نواز شریف کو ججز کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر نواز شریف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا، پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ججز پر حملہ کرنے پر شرم آنی چاہیے۔

مزید :

قومی -