ایم کیوایم پاکستان میں انتشار کے باعث ارکان کو توڑنے کیلئے آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کو ٹاسک دیدیا

ایم کیوایم پاکستان میں انتشار کے باعث ارکان کو توڑنے کیلئے آصف زرداری نے ...
ایم کیوایم پاکستان میں انتشار کے باعث ارکان کو توڑنے کیلئے آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کو ٹاسک دیدیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر و سربراہ پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے پاک سر زمین پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے اتحاد سے ناراض اور پارٹی  میں انتشار کے باعث ارکان کو توڑنے کیلئے  ڈاکٹر عاصم حسین  کو ٹاسک دے دیا

نجی ٹی وی چینل   کے مطابق ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کے درمیان مشکوک  اور مبینہ سیاسی اتحاد کے بعد کراچی کی سیاست ایک نیا رخ اختیار کرچکی ہے،  اتحاد سے ایم کیوایم پاکستان کے کئی ارکان ناراض ہوگئے ہیں جن میں عامر خان، کشور زہرہ، شبیر قائم خانی، شاہد پاشا اور دیگر شامل ہیں۔ایم کیوایم میں انتشار کا سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین  کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے ارکان سے رابطے کریں جس پر ڈاکٹر عاصم بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم ایم کیوایم کے تین ممبران قومی اسمبلی اور ایک سینیٹر کی آصف زرداری سے ملاقات کراچکے ہیں اور وہ ایم کیوایم کے مزید کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری سے ایم کیوایم کے منحرف رکن سلمان مجاہد اور ڈاکٹر فوزیہ نے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کی پی پی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔  یاد رہے ایم کیو ایم راہنما علی رضا عابدی نے دونوں پارٹیوں کے اتحاد سے ناراض ہو کر پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور متحدہ کے دیگر کارکنوں میں بھی غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زردی متحدہ کے ناراض رہنماؤں  کو پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کے لیے سر گرم ہو گئے ہیں اور انہوں نے  یہ ٹاسک ڈاکٹر عاصم حسین  کو دیا ہے جن کے ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں سے بڑے قریبی تعلقات ہیں ۔

مزید : کراچی


loading...