کراچی کے عوام جعلی اتحاد کا ساتھ نہیں دینگے: عمران اسماعیل

کراچی کے عوام جعلی اتحاد کا ساتھ نہیں دینگے: عمران اسماعیل
کراچی کے عوام جعلی اتحاد کا ساتھ نہیں دینگے: عمران اسماعیل

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام جعلی اتحاد کا ساتھ نہیں دینگے، پاکستان تحریک انصاف ایسے اتحاد کو مسترد کرتی ہے۔

آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے ناراض راہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیوایم پاکستان کے گزشتہ روز قائم ہونے والے اتحادپر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینر رہنماعمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کی سیاست کو لے کر ڈرامہ کھیلا گیا،تبدیلی کی وجہ دبئی میں ہونے والی گرفتاری ہے۔مئیر کراچی وسیم اختر کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ شہر کے مسائل حل کرنے کی وسیم اختر کی نیت ہی نہیں،اگر وہ اپنے کام سے مخلص ہوں تو موجودہ وسائل کے ساتھ بہترین کا م کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کراچی


loading...