درجنوں شہزادوں کی گرفتاری کے بعد سعودی شاہ سلمان وہ کام کرنے والے ہیں جو تاریخ میں کسی سعودی بادشاہ نے نہیں کیا، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

درجنوں شہزادوں کی گرفتاری کے بعد سعودی شاہ سلمان وہ کام کرنے والے ہیں جو ...
درجنوں شہزادوں کی گرفتاری کے بعد سعودی شاہ سلمان وہ کام کرنے والے ہیں جو تاریخ میں کسی سعودی بادشاہ نے نہیں کیا، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کرپشن کے الزامات کے تحت درجنوں شہزادوں کی گرفتاری کے بعد سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان ایسا کام کرنے جا رہے ہیں جو اس سے قبل کسی سعودی بادشاہ نے نہیں کیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کرپشن کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کے بعد شاہ سلمان فرماں روائی کا تاج اتار کر اپنے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوپہنانے جا رہے ہیں اور یہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ کوئی بادشاہ اپنی زندگی میں ہی بادشاہت سے سبکدوش ہو گا۔

گرفتار ہونے سے کچھ عرصہ قبل شہزادہ ولید بن طلال نے خاموشی سے اپنی اربوں ڈالر کی کیا اہم ترین چیز بیچ دی؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی
رپورٹ کے مطابق تجزیہ کار کرپشن کے الزامات کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو شہزادہ محمد بن سلمان کی اقتدار پرگرفت مضبوط کرنے سے تعبیر کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد ملک میں بڑے پیمانے پر جو اصلاحات لا رہے ہیں اور یمن میں جنگ لڑ رہے ہیں، شاہی خاندان میں ان معاملات پر ان کی سخت مخالفت کی جا رہی تھی۔ بڑے پیمانے پر ان گرفتاریوں کے بعد چند اور بڑے واقعات رونما ہوئے جن میں سے ایک سعودی شہزادے کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاکت بھی ہے۔ ان واقعات کے بعد اب کئی میڈیا رپورٹس میں شاہ سلمان کے اقتدار اپنے بیٹے کے حوالے کرنے کا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -