پرویز مشرف متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سر زمین پارٹی کے اتحادسے خوش تو ضرور ہوں لیکن کسی خوش فہمی میں نہ رہیں :مصطفی کمال

پرویز مشرف متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سر زمین پارٹی کے اتحادسے خوش تو ضرور ہوں ...
پرویز مشرف متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سر زمین پارٹی کے اتحادسے خوش تو ضرور ہوں لیکن کسی خوش فہمی میں نہ رہیں :مصطفی کمال

  



کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی اور متحدہ کے اتحاد سے پرویز مشرف کو کوئی فائدہ نہیں ہو گالہذا وہ مشترکہ پارٹی کی قیادت کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’ ہو کیا رہا ہے‘‘ میں ایک سوال کے جواب میں پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا پرویز مشرف دونوں پارٹیوں کے اتحاد سے خوش تو ضرور ہوں لیکن کسی خوش فہمی میں نہ رہیں۔ ہم نئی پارٹی کو اس لیے تشکیل نہیں دے رہے کہ پرویز مشرف کو اس کا سربراہ بنایا جائے۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایسا کسی صورت بھی ممکن نہیں ہے لہذا پرویز مشرف نئی پارٹی کی قیادت کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماراپرویز مشرف سے کوئی رابطہ نہیں ہے، ہم تمام فیصلے خود کر رہے ہیں۔ فاروق ستار سے میرا رابطہ گزشتہ 6 ماہ سے تھا، ہم کراچی کے مسائل حل کرنےکے لیے طویل عرصے سے میٹنگز کر رہے تھے۔ 

مزید : کراچی


loading...