ایم کیوایم پاکستان کے اہم اجلاس سے فاروق ستار غائب،باہر بیٹھ کر ہدایات جاری :نجی ٹی وی

ایم کیوایم پاکستان کے اہم اجلاس سے فاروق ستار غائب،باہر بیٹھ کر ہدایات جاری ...
ایم کیوایم پاکستان کے اہم اجلاس سے فاروق ستار غائب،باہر بیٹھ کر ہدایات جاری :نجی ٹی وی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے سیاسی اتحاد قائم ہونے کے بعد ممکنہ طور پر ایم کیوایم دو حصوں میں بٹ چکی ہے ،جس کی ایک مثال پارٹی کا جاری اہم اجلاس ہے جس کی صدارت سربراہ فاروق ستار نہیں بلکہ کنور نوید کر رہے ہیں ،تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس سے باہر ہونے کے باوجود ان کے پیغامات بھجوا رہے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے اہم اجلاس سے فاروق ستار غائب، کیا شادی سے پہلے ہی طلاق ہو جائے گی؟ ایم کیو ایم میں پڑنے والی پھوٹ شدت اختیار کر گئی

نجی چینل ”جیو نیوز “کا دعوی ہے کہ ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں گزشتہ روز قائم ہونے والے سیاسی اتحاد24گھنٹے بھی پورا نہ کر سکااور ایم کیوایم میں پارٹی اختلافات سامنے آرہے ہیں ۔سربراہ پارٹی فاروق ستارنے آج کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی تاہم انہوں نے پیغام بھجوایا ہے کہ تمام لوگ آپس میں معاملات طے کرلیں پھر مجھے بتادیں۔

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اس وقت حامی اور مخالف دونوں موجود ہیں، جبکہ فاروق ستار کی جانب سے بعض رہنما ان کا موقف پیش کریں گے۔اجلاس میں کارروائی کے حوالے سے خبر ہے کہ ایم کیوا یم کے رہنماعامر خان اس وقت دبئی میں ہیںلیکن عامر خان اجلاس میں موجود ارکان سے رابطے میں ہیں،کوئی بھی فیصلہ عامر خان کے پہنچنے سے پہلے نہیں کیا جائے گا یہ بات بھی طے کی جاچکی ہے۔

مزید : کراچی


loading...