ایم کیو ایم کی مائنس فاروق ستار پریس کانفرنس، انضمام نہیں اتحاد کی بات ہوئی تھی : کنور نوید

ایم کیو ایم کی مائنس فاروق ستار پریس کانفرنس، انضمام نہیں اتحاد کی بات ہوئی ...
ایم کیو ایم کی مائنس فاروق ستار پریس کانفرنس، انضمام نہیں اتحاد کی بات ہوئی تھی : کنور نوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماﺅں نے فاروق ستار کے بغیر پریس کانفرنس کردی ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ پاکستان کے رہنما کنور نوید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اپنے نام اور نشان کے ساتھ ہی الیکشن لڑے گی اور گذشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں پارٹیوں کے انضمام کی نہیں بلکہ اتحاد کی بات ہوئی تھی۔

کینیا اور تنزانیہ کے درمیان گائے اور چوزوں کی وجہ سے سفارتی تنازعہ پیدا ہوگیا

گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی رہنماﺅں کی پریس کانفرنس کے بعد آنے والے ردعمل کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ، رابطہ کمیٹی کے اس اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے شرکت نہیں کی۔ اجلاس کے بعد رابطہ کمیٹی کے رہنما فاروق ستار کے بغیر ہی میڈیا سے گفتگو کرنے آگئے اور انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے بیان کی بالکل نفی کردی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اپنے نشان پتنگ ہی کے تحت الیکشن لڑے گی اور گذشتہ روز کی پریس کانفرنس کے بعد سیاستدانوں اور میڈیا نے ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی ، ایم کیو ایم جن نشستوں پر الیکشن جیتی ہے وہاں پی ایس پی سے کسی قسم کا اتحاد نہیں ہوگا۔کل فاروق ستار نے پی ایس پی کے ساتھ اتحاد کی بات کی تھی جسے غلط رنگ دیا گیا ۔ آج کے اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان نے فاروق ستار پر مکمل اعتماد اور بھروسے کا اعلان کیا ہے اور ہم فاروق ستار کی سربراہی میں پوری طرح متحد اور متفق ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -