کراچی میں 85 سالہ خاتون کا انتقال ، گھر میں موجود دو بیٹیوں نے تدفین کی بجائے ایسا کام کردیا کہ پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتے

کراچی میں 85 سالہ خاتون کا انتقال ، گھر میں موجود دو بیٹیوں نے تدفین کی بجائے ...
کراچی میں 85 سالہ خاتون کا انتقال ، گھر میں موجود دو بیٹیوں نے تدفین کی بجائے ایسا کام کردیا کہ پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماں باپ کی اپنے بچوں سے محبت قدرت کا وہ انمول عطیہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں جبکہ ماں کی محبت کی تو ایسی ایسی انوکھی مثالیں اکثر و بیشتر دیکھنے کو ملتیں ہیں کہ ہر کسی کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ،بیٹیوں کی بھی اپنے والدین اور خصوصا ’’ماں ‘‘ سے محبت کا رشتہ ایسا لازوال ہوتا ہے کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،ایسا ہی ایک انوکھا اور عجیب و غریب واقعہ کراچی کے علاقے عسکری فور میں پیش آیا جس نے ہر کسی کو آبدیدہ اور حیران و پریشان کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیوایم پاکستان کے اہم اجلاس سے فاروق ستار غائب،باہر بیٹھ کر ہدایات جاری :نجی ٹی وی

نجی ٹی وی چینل’’ سما نیوز‘‘ کے مطابق کراچی کے علاقے عسکری 4میں ایک85سالہ بوڑھی خاتون اپنی 2نوجوان بیٹیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی کہ بوڑھی خاتون کا انتقال ہو گیا ،دونوں بیٹیوں کو اپنی ماں کی موت کا یقین ہی نہیں آیا اور انہوں نے اپنی ’’مردہ ماں ‘‘ کی تدفین کی بجائے میت گھر میں ہی معمول کے مطابق رکھی ،لیکن میت کے گھر میں دس دن پڑے رہنے سے فطری طور پربدبو آنا شروع ہو گئی تو پڑوسیوں نے پولیس کو ’’ناگوار بدبو ‘‘ کے بارے میں آگاہ کیا ،جس پر پولیس نے دروازہ توڑ کر گھر میں سے لاش برآمد کر لی ، دونوں بیٹیاں ماں کی موت تسلیم کرنے کو تیار نہیں اورکہتی ہیں کہ ان کی ماں مری نہیں بلکہ زندہ ہے ،دونوں بیٹیوں نے پولیس کی آمد پر رو رو کر آسمان سر پر اٹھا لیا جس کے بعد پولیس نے بڑی مشکل سے خاتون کی میت ہسپتال منتقل کی ۔پولیس نے دس دن قبل انتقال کرنے والی خاتون کی لاش جناح ہسپتال منتقل کر کے اس کا پوسٹ مارٹم کروا لیا ہے جبکہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آ سکے گی ۔دوسری طرف پولیس کہنا ہے کہ خاتون کی موت کی وجہ معلوم نہیں، تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید : کراچی


loading...