ایم کیوایم پاکستان کسی صورت قبول نہیں، ایک منشور،ایک نشان ،اور ایک نام والے مطالبے پر قائم ہوں:مصطفی کمال

ایم کیوایم پاکستان کسی صورت قبول نہیں، ایک منشور،ایک نشان ،اور ایک نام والے ...
ایم کیوایم پاکستان کسی صورت قبول نہیں، ایک منشور،ایک نشان ،اور ایک نام والے مطالبے پر قائم ہوں:مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی صورت قبول نہیں ،ایک منشور،ایک نشان اور ایک نام والے مطالبے پر قائم ہوں۔

ایم کیو ایم کی مائنس فاروق ستار پریس کانفرنس، انضمام نہیں اتحاد کی بات ہوئی تھی : کنور نوید
نجی چینل ”اے آر وائی نیوز“کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ “میں گفتگوکرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کاکہنا تھا کہ مجھے پتاہے کہ فاروق ستار پر اس وقت دباﺅ ہے ،لیکن وہ ان کی بات کوفائنل ہی سمجھتے ہیں ،اس معاملے میں وہ فاروق ستار کے جواب کا انتظار کر یں گے۔مصطفی کمال کہتے ہیں کہ دونوں جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ نئی پارٹی کے نام ،منشوراور نشان کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جائی گی وہی اس معاملے پر فیصلہ کرے گی ،ہمارا ان سے سیاسی اتحاد نہیں بلکہ انضمام تھا،ہمارے یہ درمیان بھی طے ہوا تھا کہ کمیٹی اس حوالے سے اپناکام کرے اور جو بھی ڈویلپمنٹ ہوگی وہ میڈیا کو بتا دیا جائے گا۔

ہمارے انضمام کافیصلہ ایک ہی دن میں نہیںہوا پچھلے کئی ماہ سے اس معاملے پر مشاورت جاری رہی ،طویل مشاورت کے بعد فیصلہ لیا گیا،ہمارے ساتھ جو بھی ملاقاتیں ہوئی اس میں فارو ق ستار اکیلے نہیں تھے،دیگر ارکان بھی شامل ہوتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے نام سے بانی ایم کیو ایم کے نام سے ہے جو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔
مصطفی کمال کہتے ہیں کہ ہم بھی اپنی پارٹی کے نام اور نشان کو قربان کرنے پر تیار ہوئے ہیں ،اس معاملے پر مجھے بھی اپنی پارٹی کو اعتماد میں لیناپڑا تھا ،چاہتاہوں کہ فاروق ستار بھی اس معاملے کو بہتر اندازمیں حل کرلیں۔

مزید :

کراچی -