، پاکستان میں الزام تراشی اور افرا تفری کی نہیں صرف خدمت کی سیاست کامیاب ہو گی،حکومت اسی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا :شہباز شریف

، پاکستان میں الزام تراشی اور افرا تفری کی نہیں صرف خدمت کی سیاست کامیاب ہو ...
، پاکستان میں الزام تراشی اور افرا تفری کی نہیں صرف خدمت کی سیاست کامیاب ہو گی،حکومت اسی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا :شہباز شریف

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اس منزل کی جانب بڑھ رہی ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھا۔ ہماری حکومت نے شفافیت، میرٹ اور برق رفتاری سے منصوبوں کی معیاری تکمیل کا کلچر پروان چڑھایا ہے، وسائل کا شفاف اور دیانتدارانہ استعمال یقینی بنا کرپاکستان مسلم لیگ(ن) نے نئی تاریخ رقم کی ہے،  قومی وسائل کی پائی،پائی ایمانداری سے فلاح عامہ کے پروگراموں پر صرف کی گئی ہے، ملک میں اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بڑے منصوبے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے، پاکستان میں الزام تراشی اور افرا تفری کی نہیں بلکہ صرف خدمت کی سیاست کامیاب ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیوایم پاکستان کسی صورت قبول نہیں، ایک منشور،ایک نشان ،اور ایک نام والے مطالبے پر قائم ہوں:مصطفی کمال

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ پاکستان کا تیزی سے طے ہوتا ہوا ترقی کا سفر مخالفین پر بجلی بن کر گر رہا ہے، ملک کی تیز رفتار ترقی سے عوام کی خوشحالی کے دشمنوں کی پریشانی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراتفری اور انتشار پھیلانے والوں نے ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی ہے اور پاکستان کے باشعور عوام نے ترقی کے مخالفین کی ہرکوشش کا ناکام بنایا ہے، افراتفری اور انتشار کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے پہلے بھی مایوس ہوئے آئندہ بھی مایوس ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف  نے کہا کہ عوام ترقی کا سفر روکنے اور ملک کو مسائل میں دھکیلنے کا جرم کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی سردارممتاز خان،اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری طاہر احمد سندھو،ملک ذوالقرنین ڈوگراوراحسان الحق باجوہ شامل تھے ۔

مزید : قومی


loading...