ایم کیو ایم پاکستا ن کے سربراہ رابطہ کمیٹی سے ناراض ، فاروق ستار کو منانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں

ایم کیو ایم پاکستا ن کے سربراہ رابطہ کمیٹی سے ناراض ، فاروق ستار کو منانے کی ...
ایم کیو ایم پاکستا ن کے سربراہ رابطہ کمیٹی سے ناراض ، فاروق ستار کو منانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ناراض ہوگئے ہیں جبکہ نسرین جلیل ، وسیم اختر اور کامران ٹیسوری انہیں منانے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے مگر انہوں نے رہنماﺅں سے ملنے کا انکار کردیا ، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے اہم اعلان کرنے کے لئے 9بجے پریس کانفرنس بھی طلب کر لی ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کسی صورت قبول نہیں، ایک منشور،ایک نشان ،اور ایک نام والے مطالبے پر قائم ہوں:مصطفی کمال

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے نالاں ہوگئے ہیں ، انہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملنے سے بھی انکار کردیا ۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مجھے ڈرامے کرنا نہیں آتے اور میں 9بجے پریس کانفرنس میں اہم اعلان کروں گا۔ اس حوالے سے کامران ٹیسوری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار نے آج رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ، ہم اجلاس میں ان کا انتظار کرتے رہے مگر وہ نہیں آئے۔ محسوس ہو رہا ہے کہ فاروق ستار ہم سے ناراض ہوگئے ہیں کیوں کہ وہ ہم سے مل رہے ہیں اور نہ ہی ہمارا فون اٹینڈ کر رہے ہیں ، اس لئے ہم لوگ انہیں منانے کے لئے ان کے گھر پر آئے ہیں۔

مزید : قومی


loading...