کرکٹ کے ساتھ ڈانس بھی کمال کا

کرکٹ کے ساتھ ڈانس بھی کمال کا
کرکٹ کے ساتھ ڈانس بھی کمال کا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کرکٹ کے میدان میں اپنے ٹھنڈے اور دھیمے مزاج کی وجہ سے مشہور ہیں، لیکن یہ شاید ہی کسی کو معلوم ہوگا کہ وہ ڈانس کرنے کے بھی شوقین ہیں۔


حال ہی میں دھونی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں وہ بولی وڈ فلم ”دیسی بوائز“ کے گانے ”جھک مار کے“ پر ڈانس سٹیپ کرتے نظر آئے۔اگرچہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب ریکارڈ کی گئی، تاہم مذکورہ فلم 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں اکشے کمار اور جون ابراہم نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھونی بڑے مزے سے گانے ”جھک مارکے“ پر پرفارم کر رہے ہیں۔ سابق بھارتی کپتان تو اپنا ڈانس خود ہی انجوائے کر رہے ہیں، لیکن دوسری جانب ان کی اہلیہ ساکشی کا ہنس ہنس کر برا حال ہورہا ہے۔

مزید :

کھیل -