حلقہ بندیوں پر ڈیڈ لاک، وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

حلقہ بندیوں پر ڈیڈ لاک، وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا
حلقہ بندیوں پر ڈیڈ لاک، وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے 13 نومبر کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیر برائے شماریات اور وزیر قانون سمیت دیگر شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی خواہش پر حلقہ بندیوں پر ڈیڈلاک کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس یک نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہوگا جس کے تحت مردم شماری کے نتائج پر صوبوں کے اعتراضات اور حلقہ بندیوں کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومت کی جانب سے ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...