بیگم رات کو دیر سے گھر آئی، خاموشی سے کمرے کا دروازہ کھولا تو کمبل کے نیچے سے شوہر کی دو ٹانگوں کی بجائے 4 ٹانگیں نظر آرہی تھیں، بیٹ پکڑا اور مار مار کر بھرکس نکال دیا، پھر کچن میں پہنچی تو شوہر سامنے بیٹھا تھا، کہنے لگا۔۔۔

بیگم رات کو دیر سے گھر آئی، خاموشی سے کمرے کا دروازہ کھولا تو کمبل کے نیچے سے ...
بیگم رات کو دیر سے گھر آئی، خاموشی سے کمرے کا دروازہ کھولا تو کمبل کے نیچے سے شوہر کی دو ٹانگوں کی بجائے 4 ٹانگیں نظر آرہی تھیں، بیٹ پکڑا اور مار مار کر بھرکس نکال دیا، پھر کچن میں پہنچی تو شوہر سامنے بیٹھا تھا، کہنے لگا۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک) دانا کہتے ہیں کہ شک وہ خطرناک بیماری ہے جو دل کی گہرائی میں اتر کر وار کرتی ہے اور انسان کے حواس پر غلبہ پا کر اسے دیوانہ کر دیتی ہے۔ کس طرح یہ انسان کے عقل و فہم کو اپنے سفاک پنجے میں جکڑ کر مفلوج کر دیتی ہے، اس کا اندازہ اس مشہور کہانی سے بخوبی کیا جا سکتا ہے۔
کہتے ہیں کہ ایک خاتون رات گئے اپنے گھر واپس آئی اور سیدھی اوپر والی منزل پر واقع اپنے بیڈ روم کی جانب گئی۔ جب اس نے دروازہ کھولا تو یہ دیکھ کر ٹھٹھک گئی کہ اس کے بیڈ پر کمبل کے نیچے سے شوہر کی دو ٹانگوں کی بجائے چار ٹانگیں باہر نظر آرہی تھیں۔ یہ منظر دیکھ کر اس کے غصے کی انتہا نہ رہی۔ اس نے ایک بلا اٹھایا اور اسے کمبل میں موجود جوڑے پر دیوانہ وار برسانے لگی، یہاں تک کہ ان کی چیخیں بھی دم توڑ گئیں۔

سچے پیار کی تلاش میں نوجوان لڑکی نے تاریخ کی شرمناک ترین چیز بناڈالی
دل کی بھڑاس نکل چکی تو وہ پانی پینے کے لئے باورچی خانے کی جانب گئی۔ جب باورچی خانے کا دروازہ کھولا تو اس کا شوہر وہاں بیٹھا ایک رسالے کا مطالعہ کررہا تھا۔ بیوی کو دیکھتے ہی وہ کہنے لگا ”ہیلو ڈارلنگ! آج رات اچانک تمہارے والدین ہم سے ملنے آگئے۔ لمبے سفر کے بعد وہ بہت تھکے ہوئے تھے اور میں نے انہیں ہمارے بیڈ روم میں سو جانے کو کہا تھا۔ جب اوپر جاﺅ گی تو انہیں ہیلو ضرور کہنا۔“

مزید :

روشن کرنیں -