سی آئی اے صدر پولیس نے گن پوائنٹ پرشہریوں کو لوٹنے والے 6 ڈاکو گرفتار کر لئے ، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

سی آئی اے صدر پولیس نے گن پوائنٹ پرشہریوں کو لوٹنے والے 6 ڈاکو گرفتار کر لئے ...
سی آئی اے صدر پولیس نے گن پوائنٹ پرشہریوں کو لوٹنے والے 6 ڈاکو گرفتار کر لئے ، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی آئی اے صدر پولیس نے گن پوائنٹ پرشہریوں کویرغمال بناکر قیمتی اشیاء سے محروم کرنے کی واردتوں میں ملوث مانی ڈکیت گینگ کے 4ملزموں جبکہ وہیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیراوہیکل چور گینگ کے دو ملزموں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایس سی آئی اے سید ندیم عباس کی ہدایات پر ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ کی سربراہی میں دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث مانی ڈکیت گینگ کے سرغنہ عثمان عرف مانی اور اس کے تین ساتھیوں آصف، ندیم، محمد نبیل کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور موقع ملتے ہیں گن پوائنٹ پر شہریوں کو یرغمال کران سے قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزموں کے خلاف مذکورہ تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔

اسی پولیس ٹیم نے ہیرا وہیکل چور گینگ کے سرغنہ اشفاق عرف ہیرا اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے دو رکشے،موٹر سائیکلیں، موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں وہیکل چور ی کی 20مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان اپنے طریقہ واردات میں گھروں، پارکنگ اسٹینڈ اور شاپنگ سنٹرز کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو ماسٹر کیز کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے ۔ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس نے ڈکیت و چور گروہوں کی گرفتار ی اور مال مسروقہ کی برآمد گی پر پولیس ٹیم کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے

مزید : لاہور