پوری دنیا میں شاہ فہد کے بیٹے عبدالعزیز کی موت کی خبریں سرگرم لیکن دراصل وہ کئی ماہ سے کہاں ہیں؟ انتہائی حیران کن حقیقت سامنے آگئی

پوری دنیا میں شاہ فہد کے بیٹے عبدالعزیز کی موت کی خبریں سرگرم لیکن دراصل وہ ...
پوری دنیا میں شاہ فہد کے بیٹے عبدالعزیز کی موت کی خبریں سرگرم لیکن دراصل وہ کئی ماہ سے کہاں ہیں؟ انتہائی حیران کن حقیقت سامنے آگئی

  



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں درجنوں شہزادوں اور وزراءکے خلاف ہونے والے غیر متوقع کریک ڈاﺅن کے بعد سابق فرمانروا شاہ فہد کے صاحبزادے عبدالعزیز بن فہد کی پراسرار گمشدگی سب سے بڑی خبر بن چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر تو یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ وہ اب دنیامیں نہیں رہے۔ متعدد ٹویٹس اور ایک ہیش ٹیگ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہفتے کی رات جب انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے گرفتاری میں مزاحمت کی، جس کے دوران وہ گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

سعودی وزارت اطلاعات نے صورتحال کو واضح کرنے کے لئے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق عبدالعزیز بن فہد کے بارے میں پھیلائی جانے والی سب باتیں بے بنیاد ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ 44 سالہ شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی ہلاکت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور وہ زندہ و بخیریت ہیں۔

گرفتار ہونے سے کچھ عرصہ قبل شہزادہ ولید بن طلال نے خاموشی سے اپنی اربوں ڈالر کی کیا اہم ترین چیز بیچ دی؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

دوسری جانب نیوز ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کا کہنا ہے کہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ شہزادہ فہد بن عبدالعزیز گزشتہ چند ماہ سے زیر حراست تھے اور حال ہی میں انہیں جدہ سے کنگ فیصل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یہ ہسپتال رٹز کارلٹن ہوٹل سے 15 منٹ کی دوری پر واقع ہے، جہاں حال ہی میں گرفتار ہونے والے شہزادوں اور وزراءکو زیر حراست رکھا گیا ہے۔ مڈل ایسٹ آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید : عرب دنیا