کلبھوشن یادیو کیس جیتنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ،مقدمہ جیتنے کی کوشش کرینگے :اٹارنی جنرل اشتر اوصاف

کلبھوشن یادیو کیس جیتنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ...
کلبھوشن یادیو کیس جیتنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ،مقدمہ جیتنے کی کوشش کرینگے :اٹارنی جنرل اشتر اوصاف

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف علی  نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس جیتنے کے کتنے امکانات ہیں؟  اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ، مقدمہ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان  اشتراوصاف علی نے سینیٹ کے ارکان کو ان کیمرا بریفنگ دی جس میں سینیٹرز نے ان سے وضاحت مانگی کہ بتایا جائے عالمی عدالت انصاف میں جاری کلبھوشن کیس جیتنے کے کتنے امکانات ہیں؟ جواب میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، بھارت کے خلاف مقدمہ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اٹارنی جنرل نے ارکان کو بتایا کہ کلبھوشن یادیو کا کیس قومی سلامتی کا معاملہ ہے،ہمارے وکیل خاور قریشی نے کلبھوشن کیس کو عمدہ انداز میں پیش کیا جس پر عالمی عدالت نے ہماری پانچوں دلیلیں تسلیم کیں آئندہ بھی کیس کی پیروی خاور قریشی ہی کریں گے۔

مزید : قومی