اوقات نہیں ہے آنکھ سے آنکھ ملانے کی ، دعویٰ کررہا ہے نادان نام مٹانے کی: فاروق ستار

اوقات نہیں ہے آنکھ سے آنکھ ملانے کی ، دعویٰ کررہا ہے نادان نام مٹانے کی: فاروق ...
اوقات نہیں ہے آنکھ سے آنکھ ملانے کی ، دعویٰ کررہا ہے نادان نام مٹانے کی: فاروق ستار

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم کے سربراہ فاروق ستارکا کہنا ہے کہ مصطفی کمال نے باریک کام کیا وہ اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ کا م کیا جا سکے ۔

کل پریس کلب میں مہاجروں کے ووٹ کی تذلیل ہوئی، میری لینڈ کروززکی قیمت40لاکھ ، مصطفی کمال سوا تین کروڑ کی گاڑی کا حساب دیں : فاروق ستار

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے مصطفی کمال سے اپنی ناراضگی کا اظہار ایک شعر کے ذریعے کیا انہوں نے کہاکہ ”اوقات نہیں ہے آنکھ سے آنکھ ملانے کی ، دعویٰ کررہا ہے نادان نام مٹانے کی“جو جس بات کا عندیہ ہے کہ وہ ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ کھڑے ہوئے،کیا ہم اپنی اپنی تاریخ مٹادیں گے؟اپنے شہدا کی قربانیوں کو کیسے بھلا دیں ۔غصہ آپ کو لندن والوں پر ہے اور نکال آپ مہاجروں پر رہے ہیں۔

بانی کی دشمنی میں اتنے آگے نہ جائیں کہ جمہوریت ،مہاجروں کے مینڈیٹ کی تذلیل ہو،23اگست کے بعد ایم کیو ایم میری ہے ناتیری ہے،پاکستان بنانےوالوں کی اولادوں کی ہے۔

مزید : کراچی


loading...