مصطفی کمال لاڑکانہ، لاہور ، پشاور سے ایک سیٹ لے کر دکھائیں، اپنے ہاتھوں سے ایم کیو ایم کا جھنڈااور نشان دفن کردوں گا: فاروق ستار

مصطفی کمال لاڑکانہ، لاہور ، پشاور سے ایک سیٹ لے کر دکھائیں، اپنے ہاتھوں سے ...
مصطفی کمال لاڑکانہ، لاہور ، پشاور سے ایک سیٹ لے کر دکھائیں، اپنے ہاتھوں سے ایم کیو ایم کا جھنڈااور نشان دفن کردوں گا: فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک حقیقت ہے اور اس کی سیاست کو دفن کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، مصطفی کمال لاڑکانہ، لاہور ، پشاور سے ایک سیٹ لے کر دکھائیں، اپنے ہاتھوں سے ایم کیو ایم کا جھنڈااور نشان دفن کردوں گا۔

کل پریس کلب میں مہاجروں کے ووٹ کی تذلیل ہوئی، میری لینڈ کروزرکی قیمت40لاکھ ، مصطفی کمال سوا تین کروڑ کی گاڑی کا حساب دیں : ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عمل قومی ہونا چاہیے،قومی لبادہ اورڑھنے سے قومی نہیں ہوجاتے،مصطفی کمال کہتے ہیں پاکستان کی سیاست کر رہے ہیں تو لاہوریا پشاور سے سیٹ جیت کر دکھائیں۔ پی ایس پی مہاجروں کی سیاست کی بجائے قومی سیاست کی بات کرتی ہے ، پی ایس پی لاڑکانہ سے ایک سیٹ جیت کر دکھادے اور میں چیلنج کرتاہوں لاہور یا پشاورسے پی ایس پی ایک سیٹ جیت کر بتادے۔ اگر مصطفی کمال کوئی ایک سیٹ جیت گئے تو میں اپناجھنڈا اور نشان تمہارے ہاتھوں سے دفن کریں گے۔

مزید :

کراچی -