مصطفی کمال سے کبھی بھی اکیلے میں ملاقات نہیں کی ،ہمیشہ میرے ساتھ پارٹی رہنما ہوتے تھے:فاروق ستار

مصطفی کمال سے کبھی بھی اکیلے میں ملاقات نہیں کی ،ہمیشہ میرے ساتھ پارٹی رہنما ...
مصطفی کمال سے کبھی بھی اکیلے میں ملاقات نہیں کی ،ہمیشہ میرے ساتھ پارٹی رہنما ہوتے تھے:فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال سے کبھی بھی اکیلے میں ملاقات نہیں کی ،جب بھی ان سے ملامیرے ساتھ میری پارٹی کے لوگ شامل ہوتے تھے ۔

کل پریس کلب میں مہاجروں کے ووٹ کی تذلیل ہوئی، میری لینڈ کروزرکی قیمت40لاکھ ، مصطفی کمال سوا تین کروڑ کی گاڑی کا حساب دیں : ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر مصطفی کمال نے ہماری چھ ماہ سے مشاورت کے حوالے سے دوبارہ بات کی تو میں ان تمام باتوں کو پبلک کر دوں گا جو ہمارے درمیان ہوئی تھی،اس حوالے سے میں نے وزیراعظم ،چیف جسٹس آف پاکستان ،ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی کو ایک خط بھی تحریر کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں بکا نہیں جھکا نہیں چھپ چھپ کے کھڑا نہیں۔فاروق ستار کہتے ہیں کہ انیس قائم خانی سے 5نومبرکے جلسے کے دو دن پہلے ملاقات کی ۔

مزید :

کراچی -