اگر میں ایک بھی فیصلہ اپنی مرضی سے نہیں کر سکتا تو میرا پارٹی میں کوئی بھی کردار نہیں :فاروق ستار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر فاروق ستا رکا کہنا تھا کہ اگر میرے ساتھی مجھ پر اتنااعتماد نہیں کرتے کہ وہ خودسے کوئی فیصلہ کر لیں تو میرے پاس اس پارٹی میں رہنے کا کوئی بھی جواز نہیں اسی وجہ سے میں اپنی پارٹی کو چھوڑ رہاہوں ۔
وسیم اختر نے فاروق ستار کو سیاست چھوڑنے کے اعلان سے روکنے کے لئے میڈیا کے مائیک نیچے گرا دیئے
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ سیاسی اتحاد میں مجھے اپنے ہی لوگوں کی حمایت حاصل نہیں تھی ،اگر کسی کو مجھ سے کوئی شکوہ یا شکایت تھی تو مجھ سے خود آکے بات کرتے نہ کہ مختلف چینلز استعمال کرکے میری تضحیک کی جاتی ۔ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس وجہ سے شریک نہیں ہوا کہ اس معاملے پر میری رائے نہیں لی گئی ،پارٹی رہنمائوں نے خود سے اعلان کرکے اجلاس طلب کر لیا۔اگر میرے لوگ مجھ اتنا بھی اعتماد نہیں کرتے تو میراپارٹی میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔