نیسلے شیخوپورہ فیکٹری کو پاکستان میں سب سے پہلے AWS سرٹیفیکیٹ دیا جائیگا

نیسلے شیخوپورہ فیکٹری کو پاکستان میں سب سے پہلے AWS سرٹیفیکیٹ دیا جائیگا

  



لاہور(پ ر) نیسلے کی شیخو پورہ فیکٹری کو ملک میں سب سے پہلے AWS (الائنس فار واٹر اسٹیورڈشپ) سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔AWS ایک عالمی ادارہ ہے جس کے ممبران میں اہم کاروباری ادارے، غیر منافع بخش تنظیمیں، پبلک سیکٹر کی ایجنسیاں اور تعلیمی ادارے شامل ہیں جوذمہ دارانہ اہداف کی ترویج کے لئے سماجی اور ماحولیاتی طور پر تازہ پانی کے فائدہ مند استعمال کے اجتماعی مقصد کے ساتھ شامل ہیں۔ دنیا بھر کے سات مختلف ممالک میں سے اب تک صرف نو مقامات نے AWS سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے، ان میں سے چار نیسلے واٹر کی کمپنیاں ہیں، جن میں سے تین کیلیفورنیا(امریکہ) میں اور ایک پاکستان میں ہے۔ عالمی سطح پر نیسلے کا منصوبہ ہے کہ 2020 ء کے اختتام تک اس کے 20 کارخانوں کو سرٹیفیکیٹ مل جائیں۔ نیسلے پاکستان اب AWS معیار کو اپنی اسلام آباد سائٹ پر نافذ کررہا ہے۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ 2019 ء کے آخر تک اس کی چاروں پاکستانی فیکٹریوں کو سرٹیفیکیٹ مل جائیں۔ AWS معیار سے کمپنیوں کی یہ معاونت ہوتی ہے کہ وہ پانی کے استعمال کنندگان پر ذمہ دارانہ استعمال کو نافذ کرے جس سے پانی کے خطرے (مثلاً پانی کی کمی) کو کم کرنے، کارکردگی کو بہتر بنانے اور پانی سے متعلقہ مشترکہ مسائل (مثال کے طور پر خشک سالی، آبادی میں اضافہ وغیرہ)کو حل کرنے کے ذمہ دارانہ طریقوں پر عمل درآمد میں مدد ملتی ہے۔ نیسلے واٹر بزنس کے پاکستان کے لئے ایگزیکٹو آفیسر، خرم ضیاء نے کہا :’’ہم نے ہمیشہ پانی کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے ، مگر آخر کئی برسوں بعد ہمیں اس حقیقت کا ادراک ہوا کہ ہمیں فیکٹری سے باہر بھی اجتماعی کارروائی کرنے اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔

AWS کا معیار ہمارے لئے بہترین راستہ تھا، اس نے ہمیں ایک چھت کے نیچے کارروائی کو مستحکم کرنے کی اجازت دی ، اور Silos کے بجائے ہمیں پورے مسئلے کے حل میں معاونت کی۔‘‘

مزید : کامرس


loading...