OPPOنے F5کے نام سے نیا اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

OPPOنے F5کے نام سے نیا اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

  



لاہور(پ ر) سیلفی ایکسپرٹ میں قائدانہ کردار کے حامل اوپو موبائلز (OPPOMobiles)نے پاکستان میں اوپو F5اسمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ اس موقع پر اوپو نے پاکستانی مارکیٹ میں سیلفی ایکسپرٹ اور لیڈر کے نام سے ایک نیا سلوگن سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی سطح پر 30 مارکیٹوں میں موجودگی کے ساتھ ا ب اوپو کی مصنوعات اور خدمات کو سراہا جاتا ہے اور دنیا بھر میں 20 کروڑ سے زائد صارفین اسے استعمال کرچکے ہیں۔ F5اسمارٹ فون پاکستان میں پہلا ایف ایچ ڈی پلس فل اسکرین ڈسپلے ماڈل ہے جس میں بنیادی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی شامل ہے جس کو سیلفی تصویر کے لئے ذاتی طور پر بیوٹیفکیشن کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی کی بدولت سیلفی فوٹوگرافی بالکل نئی سطح پر چلی جائے گی۔ F5اسمارٹ فون 11 نومبر کو ملک بھر میں 31ہزار 899روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس تقریب میں اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ اوپو لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں اپنے سب سے بڑے آؤٹ لٹ کے افتتاح کے ساتھ فرسٹ سیل ایکٹویٹی بھی شروع کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور عالمی نمبر ایک بالر حسن علی اس تقریب میں ایک روز کے لئے شاپ منیجرز ہوں گے۔ اس موقع پر اوپو نے یوتھ آئکن اور بالی ووڈ سپر اسٹار سدھارتھ ملہوترا کو نیا برانڈ سفیر بنانے کا بھی اعلان کیا جو موجودہ سفیر ڈیپکا پوڈکنے کے ساتھ شامل ہوں گی۔

اوپو پاکستان کے جارج لونگ نے بتایا، "اوپو ہمیشہ صارفین کے دل و دماغ جیتنے والے عوامل تخلیق کرتا ہے۔ اس کا صرف ٹیکنالوجی سے تعلق نہیں ہے بلکہ یہ اسمارٹ فون نئے تجربات سے روشناس ہونے کی گزرگاہ ہے۔ ہماری بدستور توجہ ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کی تقسیم، مواد اور سروسز کے نئے راستے تلاش کریں تاکہ اپنے صارفین کو بااختیار بنا کر انہیں مزید کامیاب بنائیں۔ اوپو کا نیا F5ایک انقلابی سیلفی ایکسپرٹ فون ہے جو پاکستان میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف ہورہا ہے۔"

اس میں چہرے کی شناخت کے 200 سے زائد مقامات ہیں جو تصویر کے حوالے سے عالمی ڈیٹا بیس سے چہرے کی خصوصیات، شکل اور ساخت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ F5اسمارٹ فون میں ہر شخص کے چہرے کے فیچرز میں جلد کی رنگت اور قسم، صنف، عمر سمیت بہت سارے پہلو مدنظر رکھتا ہے۔

اوپو کے F5اسمارٹ فون میں 6.0 انچ ایف ایچ ڈی پلس فل اسکرین ڈسپلے کے ساتھ 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا بھی ہے جس کے ہمراہ انتہائی حساس ایف 2.0 اپرچر اور 1/2.8 انچ سینسر ہے۔ اس کا بیک کیمرا 16 میگا پکسل ہے جو دن و رات ہر طرح کے حالات میں استعمال کے لئے بہترین ہے۔

مزید : کامرس


loading...