پاکستان شاعر مشرق کے خوابوں کی تعبیر ، حکیم الامت نے مسلمانان برصغیر کو راستہ دکھایا جب نشان منزل کھوچکے تھے :وزیر اعظم کا یوم اقبال پر خراج عقیدت

پاکستان شاعر مشرق کے خوابوں کی تعبیر ، حکیم الامت نے مسلمانان برصغیر کو ...
پاکستان شاعر مشرق کے خوابوں کی تعبیر ، حکیم الامت نے مسلمانان برصغیر کو راستہ دکھایا جب نشان منزل کھوچکے تھے :وزیر اعظم کا یوم اقبال پر خراج عقیدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے ، اقبال نے مسلمانان برصغیر کو اس وقت راستہ دکھایا جب وہ نشان منزل کھو چکے تھے ۔

یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اور سوچ نے امید کے چراغ روشن کئے اور انہی چراغوں نے منزل اور راستے کی نشاندہی کی ، پاکستان علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے ۔علامہ اقبال نے مسلمانان برصغیر کو ایسے وقت راستہ دکھایا جب وہ منزل کا نشان کھوچکے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے نزدیک عمل ہی زندگی ہے ، اقبال نے ہمیشہ مسلمانوں کو اتحاد ، اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی ۔ علامہ اقبال کا کلام دنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتاہے ، اقبال نے برسوں پہلے ایسے مسائل کی نشاندہی کی جن کا آج ہمیں سامنا ہے ، فرقہ واریت اور انتہاپسندی جیسے معاملات پر اقبال کی سوچ آج بھی فکر راہ ہے ، موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم فکر اقبال پر عمل پرا ہو دنیا کو کردار کی روشنی سے منور کریں ، سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج اہل وطن شاعر مشرق کو بھرپور خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -