اداکار علی انصاری اور مشعال خان کے درمیان دوستی کے چرچے

اداکار علی انصاری اور مشعال خان کے درمیان دوستی کے چرچے
اداکار علی انصاری اور مشعال خان کے درمیان دوستی کے چرچے

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار علی انصاری اور مشعال خان کے درمیان دوستی کے چرچے اب سوشل میڈیا سے نکل کر حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان کچھ عرصہ پہلے شروع ہونے والی دوستی اب پیار میں بدل چکی ہے اور اسی لئے دونوں کا بیشتر وقت ایک ساتھ ہی گزرتا ہے۔دونوں بہت سی تقریبات میں بھی اکٹھے ہی شرکت کرتے ہیں جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

واضح رہے علی انصاری اداکارہ مریم انصاری کے بھائی ہیں جو پہلے ریڈیو شوکے میزبان تھے جس کے ساتھ ساتھ وہ ڈرامہ سیریل’گھرتتلی کا پر‘اور’خانی‘میں بھی کام کرچکے ہیں جبکہ مشعال خان بھی ’سنوچندا‘سمیت کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

مزید : کلچر