پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ،اچھی خان

پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ،اچھی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر )سینئر اداکاراچھی خان نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو سٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں‘ میں باتیں نہیں بلکہ انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہوں۔ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم بھی انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں ۔

اور اس لئے میں نے تین نئی فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔میر فلم ’’پیشی گجراں دی‘‘روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہوگی ۔اس میگا پراجیکٹ کو ڈائریکٹر

مسعود بٹ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔’’پیشی گجراں دی‘‘میں فلم انڈسٹری کے دیگر نامور فنکاروں نے بھی کام کیا ہے۔

مزید :

کلچر -