جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی

جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی

  

چشتیاں(نمائندہ پاکستان)چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی تعمیروترقی کیلئے اہم کرداراداکررہے ہیں چین کے کامیاب دورے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

صوبہ کے حوالے سے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی۔وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت جلد چشتیاں میں سنگ بنیاد رکھیں گے۔جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورسے لاہور گورنر ہاؤس میں ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی کوششوں کے نتیجہ میں پاکستان اور چائنہ کا اپنی کرنسی میں تجارت کرنے کا معاہدہ ترقی کی طرف ایک نیا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سے ملاقات میں ضلع بہاولنگر کی سیاسی اورترقیاتی حوالے سے تمام معاملات پر گفتگوہوئی ہے ضلع بہاولنگر کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ مزید برآں انہو ں نے کہا کہ ملک کی22کروڑ عوام کو وزیراعظم عمران کے کامیاب دورہ پر فخر ہے۔وزیراعظم عمران خان کے اس تاریخ سازاقدامات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔کیونکہ وزیراعظم کی خصوصی کوششوں سے سی پیک منصوبہ سے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ بے گھر افراد کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کے تحت چشتیاں میں نئے گھر تعمیر کرکے دئیے جائیں گے۔جس کا سنگ بنیاد جلد وزیراعظم رکھیں گے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سے عوام کے مسائل حل ہونگے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -